نیب ترمیمی آرڈیننس، قائم مقام صدر کے اختیار پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا: ہائیکورٹ
لاہور(خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے نیب ترمیمی صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا، عدالت نے درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر تے ہوئے وفاقی حکومت و فریقین کو 17 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کر دئیے،عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو معاونت کے لیے طلب کر لیا، دو صفحات پر مشتمل عبوری تحریری حکم میں عدالت نے قرار دیا کہ قائم مقام صدر کے آرڈیننس جاری کرنے کے اختیارات پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا ہے، فریقین کی طرف سے پیش کردہ تنازعات پر غور کرنے کی ضرورت ہے، فریقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ سماعت سے پہلے اپنا تحریری جواب داخل کریں۔