• news

ترسیلات زر‘ مئی میں 54.2 فیصد اضافہ ہوا

کراچی (کامرس رپورٹر) ترسیلاتِ زر میں پچھلے ماہ 54.2 فیصد اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں ورکرز کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.2 ارب ڈالر کی رقم آئی جبکہ ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیادوں پر 15.3 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 54.2 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں ورکرز ترسیلاتِ زر 27.1 ارب ڈالر موصول ہوئیں۔  گذشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں سے 7.7 فیصد زیادہ ہیں۔ سٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب سے819.3 ملین ڈالر کی رقم موصول ہوئی جبکہ متحدہ عرب امارات کی ترسیلاتِ زر 668.5 ملین ڈالر رہیں۔ برطانیہ سے 473.2 ملین ڈالر حاصل ہوئے جبکہ امریکہ سے 359.5

ای پیپر-دی نیشن