مائونٹ ایورسٹ اور ہمالیہ کی چوٹیوں سے 11 ہزار کلوگرام کچرا صاف، متعدد نعشیں برآمد
کھٹمنڈو(این این آئی )نیپال کے پہاڑی سلسلوں میں موجود ہمالیہ کی چوٹیوں سے 11 ٹن (تقریبا 11 ہزار کلو گرام)کچرا صاف کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال کو قدرت نے خوبصورت اور بلند ترین پہاڑی چوٹیوں سے نوازا ہے جسے سر کرنے کیلئے دنیا بھر سے کوہ پیما ہر سال وہاں کا رخ کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں کوہ پیماں کے سبب برف سے گھری چوٹیوں پر کچرے کے ڈھیر لگ جاتے ہیں۔اس حوالے سے نیپالی فوج نے بتایا کہ اس سال دنیا کی سب سے بلند چوٹی مانٹ ایورسٹ اور ہمالیہ کی دو دیگر چوٹیوں سے 11 ٹن کوڑا کرکٹ، 4 نعشیں اور ایک انسانی ڈھانچے کو پہاڑوں سے نکالا گیا۔نیپالی حکام کے مطابق مانٹ ایورسٹ سمیت ہمالیہ کے نوپٹسے اور لوتسے پہاڑ سے کچرا اور لاشوں کو صاف کرنے میں 55 دن لگے۔ایک اندازے کے مطابق 50 ٹن سے زیادہ فضلہ اور 200 سے زائد نعشیں مائونٹ ایورسٹ پر تاحال موجود ہیں۔واضح رہے نیپالی فوج کی جانب سے پہاڑوں سے کچرا صاف کرنے کا عمل 2019 ء میں شروع کیا گیا تھا جسے سب سے اونچا کچرے کا گڑھ بھی سمجھا جاتا ہے۔