عدالت نے سانحہ جڑا نوالہ میں ملوث8 ملزموں کی ضمانت منظور کر لی
مکوآنہ ( این این آئی )انسداد دہشت گردی عدا لت نے سانحہ جڑا نوالہ میں ملوث8 ملزموں کی ضمانت منظور کر لی ۔ عدا لت کے سپیشل جج را جہ شاہد ضمیر نے ملزمان نعیم، غلام مصطفی وغیرہ کی در خواست ضمانت منظور کرلی، دو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے پر ملزموں رہا ئی مل گئی۔