ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 10روپے یونٹ مہنگی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے شہر شہر قائد کے باسیوں پر بھی بجلی بم گراتے ہوئے قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کیلئے بجلی10 روپے ایک پیسہ فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔