• news

ایران میں انسانی سمگلروں کے تشدد سے  ہلاک شہری کی وزیرآباد میں تدفین 

وزیرآباد (نامہ نگار) انسانی سمگلروں کے تشدد سے ایران میں جاں بحق ہونے والے وزیرآباد کے شہری کی نعش گزشتہ روز پاکستان پہنچ گئی جسے آبائی علاقے میں تدفین کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے علاقہ درگئی والا کا جواں سال وقار حسین دو ماہ قبل ایران سے ترکی و یونان کیلئے عازم سفر ہوا۔ وقار کا سگا بھانجا حاشر اور بھتیجہ ہاشم بھی ہمراہ تھے۔ ایران کے شہر چلدران میں تینوں نوجوانوں کو قید رکھ کر انسانی سمگلرز نے مغویوں کے ورثاء سے 15 ہزار ڈالرز کی ڈیمانڈ کر دی۔ اہلخانہ نے بمشکل 12 ہزار ڈالر بھجوائے۔ اس دوران مغوی ہاشم و حاشر ایجنٹ کی قید سے بھاگ نکلے جبکہ وقار تشدد سے علیل ہوا اور قید میں جاں بحق ہو گیا۔ ایرانی پولیس نے متوفی وقار کو امانتاً دفن کر دیا۔ گزشتہ روز متوفی کی نعش کو وطن واپس لایا گیا۔ وقار چار بچیوں کا باپ بتایا گیا ہے۔ نعش پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا اور تدفین کر دی گئی۔ علی پور چٹھہ پولیس نے متوفی وقار کے بھائی کی مدعیت میں انسانی سمگلرز رانا عثمان، رانا وکیل اور رانا ضیغم ساکنان حافظ آباد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ شہریوں نے ایف آئی اے حکام اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے انسانی سمگلرز کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن