• news

الیکشن ٹربیونلز‘ ریٹائرڈ ججز کے تقرر کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے کا فیصلہ محفوظ 

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریٹائرڈ ججوں کو الیکشن ٹربیونلز میں مقرر کرنے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قائم مقام صدر مملکت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش پر الیکشن ترمیمی آرڈیننس جاری کیا، صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے، استدعا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن