• news

اگلے میچ سے قبل چیف جسٹس صاحب ٹیم سے بلاچھین لیں : فواد چوہدری

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی ٹیم کو امریکہ سے ہار کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، جبکہ سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی ٹیم پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو ہارنے کی عادت ہو گئی ہے، یہ صرف گھومنے پھرنے آئے ہیں کھیلنے نہیں۔پاکستان کے لیجنڈری اسکرپٹ رائٹر، میزبان اور مزاح نگار انور مقصود کی ایک ویڈیو بھی امریکہ سے ہارنے کے بعد سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ سے مجبوری میں ہارا ہے کیونکہ آئی ایم ایف سے ابھی قرضہ ملنا ہے، شاید آئی ایم ایف کی یہ بھی شرط ہو کہ امریکہ سے ہارو پھر پیسے ملیں گے۔پی ٹی آئی کے سابق وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اس سے پہلے کے اگلا میچ ہو چیف جسٹس صاحب سے گزارش ہے اس ٹیم سے بلا چھین لیں۔

ای پیپر-دی نیشن