• news

متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے گنوا بیٹھے، 3 کاریں، 8 موٹرسائیکلیں چوری  

لاہور (نامہ نگار) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں اوردیگرسامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے ہربنس پورہ میں ثاقب کے گھر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ 55 ہزار روپے، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، مسلم ٹاون میں جاوید اور اس کی فیملی سے 4لاکھ 80ہزار روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فون، مزنگ میں نوید سے 2 لاکھ 98 ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں جبار سے 2 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں سلطان سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں ارشد سے ایک لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں تنویر سے 25 ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں اشفاق سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں سے انس سے 5ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔  چوروں نے کوٹ لکھپت میں موبائل شاپ کے تالے توڑ کر 3لاکھ 45ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون چوری کرلئے۔ ڈیفنس،ریس کورس اورمصطفی ٹاؤن سے 3گاڑیاں جبکہ راوی روڈ، شیراکوٹ، مزنگ، لوئر مال، کاہنہ،گرین ٹاؤن،سندر اور شاہدرہ میں سے9 موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن