سوڈان کی الجزیرہ ریاست میں فوج اور آر ایس ایف میں لڑائی 100 سے زائد افراد ہلاک
خرطوم(این این آئی)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سے کچھ فاصلے پر الجزیرہ ریاست میں واد النورہ گاں میں فوج اور اس کی حریف آرایس ایف کے درمیان لڑائی میں بڑی تعداد میں لوگ مارے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈانی خودمختاری کونسل کی جانب سیدعوی کیا گیا ہے کہ تمام یہ تمام لوگ آر ایس ایف کے حملوں میں مارے گئے۔ اس کا کہنا تھا کہ اس گائوں میں شہریوں کے خلاف قتل عام ہوا ہے۔دوسری طرف سوڈانی کانگریس پارٹی نے کہا کہ گائوں پر ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔انہوں نے حملہ آور فورسز پر بڑے پیمانے پر ڈکیتی اور لوگوں کی املاک، گھروں اور کاروں میں لوٹ مار کا بھی الزام لگایا۔دوسری طرف ریپڈ سپورٹ نے کسی بھی قتل عام کی تردید کی ہے۔