حکومت گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرے ـ :نبیل محمود
لاہور (کامرس رپورٹر) گڈز ٹرانسپورٹ ملکی معیشت کا پہیہ گھمانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو حکومتی عدم توجہی کے باعث تباہی کے دہانے پر کھڑا پہنچ گیا ہے۔ وفاقی حکومت گڈز ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ دے کر مسائل کو حل کرے جبکہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کئے گئے وعدوں و اعلانات کو عملی جامہ پہنا کر ٹرانسپورٹرز کے اعتماد کو بحال کریں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر نبیل محمود طارق اور سینئر نائب صدر حاجی عرفان سلطان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔