اب پاکستان کا بھارت کے خلاف جیتنا بہت ضروری:یووراج سنگھ
نیویارک (آئی این پی ) سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے پاکستان ٹیم کو آج بھارت کیخلاف میچ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے اہم مشورہ دیدیا۔یووراج سنگھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ فخر زمان نے بائیں بازو کے سیمر کا سامنا خود کیوں نہیں کیا جبکہ ان کیلئے سٹرائیک کھیلنا آسان تھا۔بھارتی کرکٹر نے پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ اب پاکستان کا بھارت کے خلاف جیتنا بہت ضروری ہے۔ اور اس کیلئے انہیں یقینا اپنی بیٹنگ اور فیلڈنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ میچ میں بھارت کا اچھا اور مضبوط آغاز ہمیں ناقابلِ شکست بنا دیگا۔