آئیگا سویا ٹیک نے فرنچ اوپن کا ویمنز سنگلز ٹائٹل مسلسل تیسری بار جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پولینڈ کی آئیگا سویا ٹیک نے اطالوی 12 ویں سیڈ جیسمین پاؤلینی کو شکست دے کر لگاتار تیسری بار فرنچ اوپن ویمنز ٹائٹل جیت لیا۔پولینڈ کی 23 سالہ سویا ٹیک نے فائنل میں 6-2‘ 6-1 سے فتح سمیٹی ۔ پانچ برس میں مجموعی طور پر چوتھی مرتبہ فرنچ اوپن جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔17 برس میں وہ پہلی خاتون ٹینس کھلاڑی ہیں جنہوں نے فرنچ اوپن کا ٹائٹل مسلسل تیسری بار حاصل کیا۔ سویاٹیک نے کہامجھے یہ جگہ پسند ہے، میں ہر سال یہاں کھیلنے کا انتظار کرتی ہوں۔ سویاٹیک نے مونیکا سیلز اور جسٹن ہینن کے بعد ویمنز سنگلز میں مسلسل تین بار ٹائٹل جیتنے والی واحد کھلاڑی ہیں۔وہ سب سے کم عمر کھلاڑی ہیںجنہوں نے رولینڈ گیروس میں چار ٹائٹل جیتے ہیں۔