حکومت جیولری ایکسپورٹ کرنے کیلئے باقاعدہ لائسنس جاری کرے:محمد اقبال
لاہور(کامرس رپورٹر) حکومت جیولری ایکسپورٹ کرنے کیلئے باقاعدہ لائسنس جاری کرے۔پاکستانی جیولری کے منفرد ڈئزائن دنیا بھر میں پسند کئے جاتے ہیں۔سونے کی امپورٹ بھی کھولی جائے۔ان خیالات کا اظہار ورلڈ کیاں جیولرز یونین لندن کے بانی چیئرمین محمد اقبال نے سالانہ تقریب وڈالہ سندھواں میں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر یونین کے عہدیداروں کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جس کے مطابق رانا ادریس صدر ،رانا فرزند علی جنرل سیکرٹری ،زاہد مختارسینئر نائب صدر،رانا محمد شفیق نائب ،رانا سہیل نائب صدور عمران عامر حسن جوائنٹ سیکرٹری ،رانا محمد اقبال فنانس سیکرٹری جبکہ رانا احمد طاہر امین لیگل ایڈوائزر مقرر کئے گئے۔