• news

عازمین حج سیاسی نعرے نہ  گائیں،سعودی حکومت کا انتباہ

 ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر حج وعمرہ توفیق الربیعہ نے عازمین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دوران حج سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں ہے۔ریاض میں سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حج عبادت کے لیے ہے نہ کہ سیاسی نعروں کے لیے، لہذا حج کے دوران کسی کو سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔سعودی وزیر حج کے مطابق حج عبادت کی ایک شکل ہے، سعودی حکومت کی ہر ممکن یہی کوشش ہوتی ہے کہ حج عاجزی، سکون اور روحانیت کا اعلی ترین مظہر ہو۔سعودی وزیر نے کہا کہ ہم امن کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں تاکہ ہر کوئی آسانی کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر سکے۔

ای پیپر-دی نیشن