امریکہ نے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے پر غور شروع کردیا
واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے عشروں سے جاری کٹوتی پالیسی ختم کرتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے پر غور شروع کردیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام روس اور چین سے مقابلے کی خاطر کیا جارہا ہے۔وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی کونسل کے ڈائریکٹر کے حوالے سے امریکہ کی نئی حکمت عملی میں مقابلے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ صدر بائیڈن نے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی شرائط سے متعلق تازہ ترین ایگزیکٹو آرڈر پر حال ہی میں دستخط کیے ہیں۔