• news

کئی اضلاع میں سی ٹی ڈی آپریشن‘ 15 دہشت گرد گرفتار

لاہور(نامہ نگار)کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 180خفیہ آپریشنز کئے گئے‘ کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے15 دہشت گردوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیاگیا۔ جن میں حافظ عبدالمالک،نور رحیم، نور الامین، منظر عزیز، عبدالصبور ریاض ،نور ولی ،محمد اکرام خان ،محمد اعجاز ،عبدالوہاب حسینی، یار گل،اسرار احمد، علی شاہ، علی زمان اور عمر رحمان شامل ہیں ، جن کا تعلق کالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی ،تحریک طالبان پاکستان ، سپاہ صحابہ پاکستان اور داعش سے تھا۔ ان دہشت گردوں کی گرفتاری لاہور،راولپنڈی ، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ،مظفرگڑھ، اٹک،میانوالی ، فیصل آباد اور چنیوٹ میں ہوئی۔ دھماکہ خیز مواد 5977 گرام، خودکش جیکٹ01، آئی ای ڈی بم1، 30 بور کا پستول 1 بمعہ 18 گولیاں، ڈیٹونیٹرز 18، حفاظتی فیوز وائر 47 فٹ، سٹیکرز 86، پمفلٹ 68، ممنوعہ کتابیں 09، رسید بک 02 اور 49550/- روپے نقدی برآمد کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن