پریزائیڈنگ افسر بننے پر پلوشہ خان کیخلاف کارروائی کی جائے‘شبلی فراز کا یوسف رضا گیلانی کو خط
اسلام آباد(آئی این پی )سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا خط میں گزشتہ روز قواعد وضوابط کیخلاف پریزائیڈنگ آفسر بننے پر پلوشہ خان کے خلاف کارروائی کی جائے ایوان کے قواعد وضوابط کا خاص خیال رکھاجائے ، تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے جمعہ کے روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی موجودگی میں ایوان کی صدارت کرنے پر پلوشہ خان سے ہونے والی جھڑپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا شبلی فراز نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پلوشہ خان نے قواعد وضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر اجلاس کی صدارت کی جو کہ قواعد کی خلاف ورزی ہے شبلی فراز نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ ایوان کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ایوان قواعد وضوابط کے مطابق چلایا جائے۔