• news

ہتک عزت قانون ہائیکورٹ میں چیلنج‘ پنجاب حکومت فریق

لاہور (خبر نگار) ہتک عزت کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں وزیر اعلی اور گورنر پنجاب بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق، پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزاران جعفر احمد یار اور راجہ ریاض کے وکیل ندیم سرور نے موقف اپنایا کہ ہتک عزت قانون آئین اور قانون کے منافی ہے۔ ہتک عزت آرڈیننس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا ہے۔ ہتک عزت قانون میں صحافیوں سے مشاورت نہیں کی گئی، ہتک عزت کا قانون جلد بازی میں صحافیوں اور میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دے۔ درخواست کے حتمی فیصلے تک ہتک عزت قانون پر عملدرآمد روکا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن