ڈاکٹر حمزہ تاج سکھیرا پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن فرانس کے صدر منتخب
پیرس کی معروف کاروباری شحصیت ، سینئر نائب صدر پاکستان بزنس فورم فرانس ڈاکٹر حمزہ تاج سکھیرا فرانس میں پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں ، پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی، سیاسی، سماجی اور کاروباری شحصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، معروف کاروباری و سیاسی شخصیت یاسر خان جنرل سیکریٹری پاکستان بزنس فورم فرانس نے اس خوشی کے موقع پر ڈاکٹر حمزہ تاج کے اعزاز میں ایک شاندار اور پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پاکستان بزنس فورم فرانس کے چیرمین سردار ظہور اقبال، بانی صدر حاجی اسلم چوہدری ، کوآرڈینیٹر صاحبزادہ عتیق الرحمن وائس چئیرمین چوہدری افضل سدوال ، نائب صدر چوہدری گلزار لنگڑیال معروف صحافی یوکے نسیم صدیقی ، تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما یاسر قدیر اور پاکستان سے نجی دورہ پر فرانس آئے ہوئے سفارتخانہ فرانس اسلام آباد میں پریس قونصلر سید عقیل شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔جنرل سیکریٹری یاسر خان نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا ، مہمانوں نے حمزہ تاج کونئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ جس طرح حمزہ تاج نے بزنس میں نام کمایا ہے اسی طرح ہیومن رائٹس کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔ ڈاکٹر حمزہ تاج سکھیرا نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کو پوری کوشش ہوگی کہ ہیومن رائٹس کے حوالے سے عملی طور پر پاکستانی کمیونٹی کا بہتر امیج سامنے لائیں ،
بزنس فورم کی اس عشائیہ تقریب میں پاکستان بزنس فورم فرانس کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ، بانی صدر حاجی اسلم چوہدری نے بزنس فورم فرانس کے آفیشیل معاملات میں پراگرس کے حوالے سے تمام دوستوں کو آگاہ کیا۔ چیئرمین بزنس فورم سردار ظہور اقبال نے اور بانی صدر حاجی اسلم چوہدری نے اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے پاکستان میں انویسٹمنٹ کے حوالے سے گفتگو کی ، سردار ظہور اقبال نے اپنے گزشتہ دورہ پاکستان میں مختلف سیاسی شخصیات ، اعلیٰ سرکاری افسران ، کاروباری شخصیات سے اپنی ملاقاتوں کا احوال سنایا اور بتایا کہ اس وقت سیاسی و عسکری قیادت اس بات پر متفق ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جائیں ، تاکہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب ہوں ، اور پاکستان کی معیشت کی بہتری میں کردار ادا کریں ، انہوں نے سفارتخانہ پاکستان اور حکومت پاکستان کے ساتھ تازہ ترین روابط سے بھی آگاہ کیا۔
عشائیہ کے میزبان جنرل سیکریٹری یاسر خان نے بتایا کہ آئے روز نئے لوگ بالخصوص نوجوان ہماری ٹیم کا حصہ بن رہے ہیں اور عنقریب ہم ہر سیکٹر کا ڈیپارٹمنٹ بناکر اْس کے ہیڈز مقرر کرینگے جس سے ہر سیکٹر کے مسائل مشترکہ طور پر ڈسکس کیے جاسکیں گے، یہ محفل رات گئے تک جاری رہی اور پاکستان اور پاکستانیوں کے حوالے سے مثبت گفتگو رہی۔تمام مہمانوں نے یاسر خان کی پرتکلف میزبانی کا شکریہ ادا کیا۔