ہائیکورٹ‘ ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کے معاملہ میں صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کے معاملہ میں صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی‘عدالت نے وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو 20 جون کیلئے نوٹس جاری کر دئیے ،جسٹس شاہد کریم نے آمنہ لیاقت کی درخواست پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔