• news

 کویت،رشوت لینے پر سابق وزیر سمیت 4افراد کو 7 سال قید

کویت سٹی(این این آئی)کویت میں سابق وزیر سمیت 4 افراد کو رشوت لینے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔کویت کی عدالت نے سابق وزیر برائے سماجی امور مبارک العرو، وزارت سماجی امور کے سابق انڈر سیکرٹری، کوآپریٹو سوسائٹیز کی یونین کے سابق صدر اور ایک شہری کو مخصوص کمپنی سے رشوت وصول کر کے ٹھیکہ دینے کے جرم میں 7 سال قید کرنے کی سزا سنائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن