کراچی میں غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈ قاتل بن گئے، 2 نوجوان مار دیئے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں تین روز میں سکیورٹی گارڈز نے دو نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ غیر تربیت یافتہ گارڈز شہر میں موت بانٹنے گئے گارڈ نے کچرا چننے والے نوجوان کی جان لے لی ملزم کو ویڈیو میں اسلحہ کے ساتھ بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے گارڈ کے غیر تربیت یافتہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔ نجی سکیورٹی کمپنی کے تین ذمہ دار زیر حراست ہیں، کمپنی کے لائسنس منسوخی کیلئے متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا گیا۔ چار جون کو گارڈ نے یوٹیوبر سعد صدیقی کو قتل کر دیا تھا، سکیورٹی گارڈ کی بھرتی پر سوال اٹھ گیا محکمہ داخلہ سندھ کے نگرانی کے عمل پر سوالات اٹھ گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا اور نجی سکیورٹی کمپنیوں کے معائنے کی ہدایت کی۔