• news

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں  فوج نے 7نوجوان ہلاک کر دیئے

 نئی دہلی (کے پی آئی ) بھارتی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز اہلکاروں نے کم از کم سات نوجوانوں کو ہلاک کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈو تبتین بارڈر پولیس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کی 45ویں بٹالین کے اہلکاروں نے ان افراد کو ضلع نارائن پور کے علاقے اورچھا میں گوبل اور تھلتھلی گاوں کے قریب جنگل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔حکام نے مارے جانے والے افراد کو نکسلائیٹ علیحدگی پسند قرار دیا۔قبل ازیں اسی ضلع میں بھارتی فوج کے تین اہلکار ایک حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن