حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں خاص توجہ دے رہی ہے:خواجہ سلمان رفیق
لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مقامی ہوٹل میں سی ای اوز اور ایم ایس کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے کانفرنس کے دوران شعبہ صحت بارے ترجیحات پر روشنی ڈالی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں خاص توجہ دے رہی ہے۔پاکستان کو پولیو فری بنانا ہو گا۔ اس حوالہ سے ویکسی نیٹرز کا کردار انتہائی اہم ہے۔ دریں اثناء صوبائی وزیر نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پہلی گائناکولوجیکل کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد ماں بچے کی صحت اور نومولود بچوں کی شرح اموات میں واضح کمی بارے آگاہی اور تربیت دینا تھا۔