• news

وزیر اعظم کا مشن ،اقتصادی بحالی کیساتھ نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے:رانامشہود احمد  

لاہور(لیڈی رپورٹر )چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ’’ نوجوانوں کی صلاحیت کو بروئے کار لا ئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ہے‘‘وزیر اعظم کا مشن ہے کہ اقتصادی بحالی کیساتھ ساتھ نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں مستقبل میں درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے قابل بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ اس سال 10 لاکھ بچے اور بچوں کو سکل ٹریننگ دلوا کر پاکستان اور بیرون ممالک روزگار کے مواقع فراہم کرنے ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن