• news

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے پاس ادویات کا سٹاک موجود ہے:خواجہ عمران نذیر  

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا پنجاب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے پاس ساڑھے 12 ارب روپے کی ادویات کا سٹاک موجود ہے۔پنجاب ہیلتھ فیسلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام 14 اضلاع کے ہسپتالوں میں ساڑھے 7 ارب روپے کی ادویات پہنچا دی گئی ہیں۔ دریں اثنا ء صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں ہیلتھ انشورنس کے ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس ہوا۔ صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کے دوران ہیلتھ انشورنس پروگرام میں اصلاحات کا جائزہ لیا۔تمام ماہرین نے اس حوالہ سے قیمتی تجاویز اور آراء سے آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن