• news

صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ کا گوجرانوالہ میں قائم مویشی منڈیوں کا دورہ  

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق نے گوجرانوالہ میں عیدالاضحی کیلئے قائم مویشی منڈیوں کا دورہ کیا ،عارضی منڈیوں میں پارکنگ ،صفائی ستھرائی سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنر ،ڈپٹی کمشنر،سلمان خالد بٹ بھی انکے ہمراہ تھے ،صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ نے چندا قلعہ اور کھیالی میں قائم عارضی مویشی منڈیوں کا معائنہ کیا، کمشنر نوید حیدر شیرازی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوجرانوالہ میں 13اور وزیر آباد میں 2عارضی منڈیاں قائم کی گئی ہیں،تمام منڈیوں میں آنیوالے جانوروں پر سپرے کو سوفیصد یقینی بنایا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ منڈیوں میں انتظامات پر کسی شکایت کے ازالہ کیلئے ٹھوس اور متحرک نظام ہونا چاہئیے شہر کے تمام داخلی راستے پر لائیوسٹاک کے کیمپس سے سپرے کے بغیر کوئی جانور شہر میں داخل نہ ہو۔مویشی منڈیوں میں خرید و فروخت کے لیے آنیوالے جانوروں کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے ۔مویشی منڈیوں میں پارکنگ کو منظم رکھیں تاکہ خریداروں کو دشواری نہ ہو۔تمام مویشی منڈیوں میں میڈیکل کیمپس اور لائیو سٹاک کیمپس میں ادویات اور ڈاکٹر موجود ہونے چاہئیں۔منڈیوں میں پانی کی فراہمی پر خصوصی کاوشیں مرکوز کریں۔

ای پیپر-دی نیشن