کامونکی:راجباہ سے مٹی چوری کرنے والے چار افراد کیخلاف مقدمہ
کامونکی(نمائندہ خصوصی)راجباہ سے مٹی چوری کرنے والے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز واہنڈو پولیس نے محکمہ انہار کے ایس ڈی او خالد محمود کی درخواست پر میانوالی بنگلہ راجباہ سے مٹی چوری کرکے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے ٹونگ بچہ کے محمود مہر،غضنفرعباس،وقار اور اسلم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔