• news

گوجرانوالہ:منشیات فروش  گرفتار چرس و شراب برآمد 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں انہی احکامات کے پیش نظرڈی ایس پی کوتوالی حافظ امتیاز کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ سب انسپکٹر محمدافضل و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث عمانوائیل مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو چار سوگرام چرس،سو شراب کی بوتلیں،اور تین عدد شراب کی بھری ہوئی گیلنیں اور تیرہ ہزار پانچ سو روپے نقدی برآمد کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن