• news

حافظ آباد:ضلعی بیت المال سے عیدالضحی سے قبل مستحق افراد میں فنڈز تقسیم کی منظوری

حافظ آباد(نمائندہ  نوائے وقت) ضلعی بیت المال کمیٹی کے اجلاس میں مستحق افراد میں عیدالضحی سے قبل مستحق افراد میں فنڈز تقسیم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔اس سلسلہ میں اجلاس ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال منعقد ہوا۔جس میں میاںو دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین حکیم فداحسین بھٹی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر کے غریب مستحق نادار افراد اور جہیز فنڈ، سٹوڈنٹ فنڈ علاو معالجہ کے زریعے امداد تقسیم کی جائے گی اور عید سے قبل ہی تمام مستحقین تک امداد پہنچادی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن