کامونکی:اوباش افراد کی خاتون اور نوعمرلڑکے سے درندگی کی کوشش
کامونکی(نمائندہ خصوصی) مختلف واقعات میں اوباش افراد کی خاتون اور نوعمرلڑکے سے جنسی درندگی کی کوشش۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز نواحی گاؤں سنت پورہ کا پندرہ سالہ کاشف گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ اس دوران شاہد پٹواری کے ملازم زبیرنے ورغلا پھسلا کر حویلی میں لیجاکر اس سے بدفعلی کی کوشش کی جبکہ ٹبہ محمد نگر کی حمیرا گھر میں اکیلی تھی کہ اس دوران حماد نامی نوجوان نے داخل ہوکر زبردستی اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔