کامونکی:والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلا کیمیکل پی لیا
کامونکی(نمائندہ خصوصی)والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکرنوجوان نے زہریلا کیمیکل پی لیا۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز محلہ سلامت پورہ کے 22سالہ ابوبکر کو اْسکے اہلخانہ نے آوارہ گردی سے منع کیا تو اْس نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلا کیمیکل نگل لیا۔جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔