• news

ترقیاتی فنڈز 30جون سے قبل خرچ کئے جائیں: ڈپٹی کمشنر  گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ترقیاتی منصوبوں کے جاری فنڈز 30جون سے قبل خرچ کئے جائیں، منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تعمیراتی کاموں کی رفتار تیز کریں تاکہ عوام ان منصوبوں سے مستفید ہوں، ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کا سیف سٹی پراجیکٹ اور ای رجسٹریشن سنٹر گوجرانوالہ کے دورہ کے موقع پر پبلک بلڈنگز حکام کو ہدایات جاری کیںاس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی قیصر اقبال سندھو، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبدالرف، ایکسیئن پبلک بلڈنگز عبیدالرحمن اور دیگر ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ان سکیموں کے دورہ کے موقع پر افسران سے کہا کہ جو فنڈز دستیاب ہیں انہیں شفافیت سے خرچ کیا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ ضلع میں کسی بھی سکیم منصوبے کے پیسے واپس نہیں جانے چاہییں۔ جہاں منصوبوں کی تکمیل کیلئے مزید فنڈز درکار ہیں ان کے حصول کے لئے متعلقہ حکام کو تحریری درخواست بھجوائیں۔ڈپٹی کمشنر نے پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر (PPIC3) سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور ایکسیئن پبلک بلڈنگز ون نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کا آغاز 11 دسمبر 2023 کو ہوا جس کی تکمیل کی تاریخ 30 جون مقرر کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن