• news

گوجرانوالہ:چار روز قبل لاپتہ ہونیوالی 9سالہ بچی کی نعش جوہڑ سے بر آمد 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) چار رو قبل لاپتہ ہونیوالی 9سالہ بچی کی نعش جوہڑ سے بر آمد ہو گئی ۔ منڈیالہ تیگہ کی رہائشی تیسری کلاس کی طالبہ نور فاطمہ چارروز قبل گھر کے باہر کھیلتی ہوئی اچانک لاپتہ ہوگئی ۔جس کا تلاش کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا، گزشتہ روز اسکی نعش گھر کے قریب جوہڑ سے بر آمد ہوگئی۔کمسن بچی کی نعش ملنے پر ہنستے بستے گھر میں قیامت برپا ہو گئی والدین کو غشی کے دورے پڑتے رہے ۔تھانہ فیروز والہ پولیس نے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا ادھر خدشہ ظاہر کیا جا رہے کہ نور فاطمہ پائوں پھسلنے کے باعث جوہڑ میں گری ہے ، تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم پورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آسکیں گے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن