حکمرانوں کی عیاشیوں سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا : علامہ ضیا ء اﷲ
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)تحریک اہلسنت پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ ضیا ء اﷲرضوی نے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوںکی عیاشیوں اور فضول خرچیوںکی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ رہاہے لیکن حکمران اب بھی ہوش کے ناخن نہیں لے رہے جس کی وجہ سے غریب عوام دن بدن مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میںپستے چلے جارہے ہیں۔وہ یہاں اصحاب صفہ ونیکے تارڑ میں علماء اور مشائخ کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ علامہ ضیا ء اﷲرضوی نے مزید کہا کہ ملک میںایک سوچی سمجھی سکیم کے تحت ہماری نئی نسل کو دین سے دورکیا جارہاہے ان حالات میں علماء ومشائخ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خانقاہوں سے باہر نکل کر دین اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوںکا قلع قمع کریں۔ اجلاس میں علامہ بدرالزمان تارڑ کو تحریک اہلنست کے ضلعی صدر اور مولانا محمد عینین مدنی کو ضلعی سیکریٹری مقررکیا گیا۔