• news

کراچی ائرپورٹ پر پرواز منسوخ عازمین حج کی روانگی خطرے میں پڑ گئی 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) غیرملکی ائیرلائن کی پرواز منسوخ ہونے سے 136 عازمین حج کی روانگی پر سوالیہ نشان اٹھ گیا۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی ائیرلائن کی کراچی سے براستہ دوحہ جدہ جانے والی  پرواز طیارے میں فنی خرابی کے باعث منسوخ ہوئی تھی۔ عازمین حج کا حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچنے کا آج آخری دن ہے، غیر ملکی ائیرلائن سے سفر کرنے والے پاکستانی عازمین حج شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ مسافروں نے شکایت کی ہے کہ صبح سے ائیرپورٹ پرہیں، نہ ہوٹل بھیجا گیا، نہ کھانا دیا گیا۔ مسافروں کے مطابق کہ غیر ملکی ائیرلائن کا عملہ نہ متبادل پرواز کا بتا رہا ہے اور نہ فون اٹھا رہا ہے۔ مسافروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان بر وقت سعودی عرب پہنچانے کے لیے فوری اقدام کرے۔

ای پیپر-دی نیشن