• news

سیاست ٹھنڈے دماغ کا کام ہے، جذبات سے کام نہیں لینا چاہیے:گورنر کے پی 

 پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاست ٹھنڈے دماغ کا کام ہے، جذبات سے کام نہیں لینا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، میرا پڑوسی کوئی بیان دیتا ہے تو بہت انجوائے کرتا ہوں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تعلیم سے متعلق ہمیں باقی صوبوں کا مقابلہ کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ کو وائس چانسلرز کی تعیناتیوں سے متعلق خط لکھا ہے، صوبے کو آئین و قانون کے مطابق چلاؤں گا۔گورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعظم کو خط لکھا کہ ہائیر ایجوکیشن کے لیے رقم دی جائے، سیاسی بھرتیوں کو چھوڑ کر وائس چانسلرز کی بھرتیاں ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ لڑائی چھوڑ کر صوبے کے لیے کام کرنا ہوگا، بلاول جب بھی کے پی ہاؤس آئیں گے ڈنکے کی چوٹ پر پر آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن