• news

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حاضری نہ لگانے والے 90افسرو ں،   ملازمین کو شوکاز 

اسلام آباد (وقائع نگار)قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے حاضری نہ لگانے والے 90افسران و ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا،بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے والے افسران و ملازمین سے 7 دنوں میں شوکاز پر جواب طلب کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے تمام افسران و ملازمین کیلئے بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار دیئے جانے کے باوجود 90ملازمین تاحال غائب ہیں اور بائیو میٹرک حاضری نہیں لگا رہے۔ دستاویز کے مطابق حاضری نہ لگانے والے افسران و ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا،بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے والے افسران و ملازمین سے 7 دنوں میں شوکاز پر جواب طلب کیا گیا ہے۔جن افسران و ملازمین کو شوکاز جاری ہوئے ان میں پراجیکٹ مینجرز، مینجرز، ڈپٹی مینجرز، سیکشن آفیسر، ڈرائیور نائب قاصد سمیت دیگر سٹاف شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن