صارم برنی عدالتی ریمانڈ پرجیل منتقل درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی
کراچی (آئی این پی ) فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں گرفتار سماجی رہنما صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت آج پیر کو ہو گی ۔ گزشتہ روز عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صارم برنی کو عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا تھا ، درخواست ضمانت پر سماعت آج پیر کو ہو گی۔