سمبڑیال: پی ٹی آئی کے عظیم نوری‘اسلم گھمن کے ڈیرہ پر پولیس کاچھاپہ
سمبڑیال (نمائندہ نوائے وقت)سمبڑیال میں پی ٹی آئی سیالکوٹ کے ضلعی جنرل سیکرٹری عظیم نوری گھمن اور ان کے بھائی ایم این اے برگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن کے ڈیرہ پر تھانہ سمبڑیال پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری کا مشترکہ ریڈ، ڈیرہ پر عدم موجودگی کے باعث پی ٹی آئی کے دونوں رہنماوں کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی، پولیس ریڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ سمبڑیال کی پولیس اور ایلیٹ فورس کی گاڑیوں جن میں ایک پرائیویٹ گاڑی بھی موجود تھی میں سوار پولیس کی بھاری نفری نے دن کے وقت پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ کے ضلعی جنرل سیکرٹری عظیم نوری گھمن اور ان کے بڑے بھائی ایم این اے حلقہ 74 برگیڈیئر ریٹائرڈ محمد اسلم گھمن کے ڈیرہ پر ریڈ کیا ہے۔پولیس نے کے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ڈیرہ پر ریڈ کی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو ڈیرہ کا محاصرہ اور ریڈ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔