پہلے مس اے آئی مقابلہ حسن کیلئے 10 ماڈلز چن لی گئیں‘ انعام 20 ہزار ڈالر
واشنگٹن (نیٹ نیوز) یہ کسی نے سوچا بھی نہیں ہو گا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ خواتین کے اواتار کے درمیان مقابلہ حسن کا انعقاد ہو گا۔ جی ہاں واقعی دنیا میں پہلی بار اے آئی مس ورلڈ نامی مقابلہ حسن کا انعقاد ہو رہا ہے۔ اس مقابلے کے لیے 10 اے آئی ڈیجیٹل خواتین کو فائنلسٹ کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ مئی 2024ء سے شروع ہونے والے مقابلے کے لیے اے آئی سے تیار کردہ 1500 ماڈلز کے نام بھیجے گئے تھے جن میں سے جانچ پڑتال کر کے 10 ڈیجیٹل اواتار کا انتخاب کیا گیا۔ یہ 10 اے آئی ماڈلز 20 ہزار ڈالرز کے انعام کے لیے مقابلہ کریں گی۔ 10 میں سے 2 فائنلسٹ کا تعلق ترکیہ سے ہے جبکہ ایک بنگلا دیشی ہے۔ اس مقابلے کے لیے منتخب ہونے والی 10 فائنلسٹ درج ذیل ہیں۔ سیرن اے کو ترکیہ کی پہلی اے آئی برانڈ ایمبیسڈر قرار دیا جاتا ہے جو دنیا بھر میں ڈیجیٹل طریقے سے سفر کرتی ہے۔ اس اواتار کو 3 اے آئی پروگرامز کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ اسینا لنک یہ بھی ایک اے آئی ترک ماڈل ہے جسے گاڑیوں کا شوق ہے۔ اولیویا سی یہ اے آئی ماڈل پرتگال سے تعلق رکھتی ہے اور اسے ٹیکنالوجی کی دنیا سے تعلق ہونے پر فخر ہے۔ للینا اس اے آئی ماڈل کو تیار کرنے والے ہر ممکن حد تک حقیقی نظر آنے والی شخصیت تیار کرنا چاہتے تھے۔ کنزہ لیلیٰ مراکش سے تعلق رکھنے والی اس اے آئی ماڈل کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار ہے۔ علیزہ خان یہ بنگلا دیش کی پہلی اے آئی ماڈل ہے اور اسے فیشن کی دنیا کے نئے رجحانات کو فالو کرنے کا شوق ہے۔ زارا شتواری یہ ایک سپلیمنٹ برانڈ کی اے آئی ماڈل ہے۔ عینا کیردی یہ فرانس سے تعلق رکھنے والی اے آئی ماڈل ہے جس کا مقصد سیاحت، تاریخ، ثقافت کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ ایانا رینبو اس اے آئی ماڈل کا مقصد یہ ہے کہ دنیا میں ہر فرد کی آواز سنی جائے اور اسے اہمیت دی جائے۔ عالیہ لوو یہ ایک جاپانی نژاد افریقی برازیلین اے آئی ماڈل ہے اسے بنیادی طور پر ایک فلم پراجیکٹ کے لیے تیار کیا گیا تھا۔