برطانوی مکینک نے موٹر سے چلنے والی تیز ترین ریڑھی بنا کر عالمی ریکارڈ بنا لیا
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں مکینک نے موٹر سے چلنے والی دنیا کی تیز ترین ریڑھی تیار کی ہے جس نے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ نیویارکشائر سے تعلق رکھنے والے ڈائلن فلپس نے موٹر والی ریڑھی تیار کی ہے جو 52.58 میل فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔ ڈائلن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو انٹرویو دیتے بتایا کہ اس نے اسے باغبانی یا دیگر خارجی کاموں اور تفریح کے لیے بنایا تھا، بعد میں پتہ چلا کہ تیز ترین رفتار والی ریڑھی کے ریکارڈ کا بھی الگ سے ریکارڈ ہے۔