• news

شمالی کوریا نے کوڑے سے بھرے 330 غبارے چھوڑ دیئے، جنوبی کوریا کا لاؤڈ سپیکر سے جواب 

سیئول (نوائے وقت پورٹ+ این این آئی) شمالی کوریا نے کوڑے سے بھرے مزید 330  غبارے جنوبی کوریا بھیج دیئے۔ جنوبی کوریا نے جواب لاؤڈ سپیکر نشریات سے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔  غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ شمالی کوریا نے تقریبا 330  غبارے کوڑے دان کے ساتھ جنوبی کوریا کی سرزمین کی طرف بھیجے جن میں سے کچھ ممکنہ طور پر اپنی منزل تک پہنچنے میں ناکام رہے۔330  فضلہ لے جانے والے غباروں کا پتہ لگایا ہے، جن میں سے 80  سے زیادہ جنوبی کوریا میں اترے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کئی غبارے سمندر میں گرے۔ جنوبی کوریا کی صدارتی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا نشریات شروع کر دیں صدر کم جونگ ان کے لئے یہ ناقابل برداشت ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن