• news

صومالیہ، عسکری گروہ کیساتھ جھڑپ، 5   فوجی ہلاک، 47 حملہ آور بھی مارے گئے

موغادیشو(این این آئی)صومالیہ میں عسکری گروہ الشباب اور فوج کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں5 فوجی ہلاک جبکہ 47 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صومالی حکومت کے حکام نے بتایا کہ حکومتی دستوں اور معاون ملیشیا فورسز کو گالگادود کے علاقے سیلڈھیر میں الشباب کی طرف سے حملے کی منصوبہ بندی کی اطلاع ملی جسے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا گیا۔صومالی حکومت نے کہا کہ کارروائی کے دوران 5 فوجی مارے گئے جبکہ عسکریت پسند گروپ الشباب کے تقریبا 50 جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں، افواج کی جانب سے الشباب کیخلاف فضائی حملے بھی کیے گئے۔مقامی شہری نے میڈیا کو بتایا کہ سیلڈھیر میں اس وقت شدید لڑائی ہوئی جب الشباب نے کئی سمتوں سے قصبے پر حملہ کیا، یہ کہنا بہت مشکل تھا کہ کچھ عرصہ پہلے یہاں کس کا کنٹرول ہے لیکن اب ہم دیکھ سکتے ہیں کہ صومالی افواج کا کنٹرول ہے۔

ای پیپر-دی نیشن