فلسطین میں ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں:قمرالزماں بابر
لاہور ( کلچرل رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمرالزماں بابر نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی سے ہی دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی کرکے ظلم وبربریت کو ہوا دینے کی کوشش نہ کرے۔ مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام روک کا جائے۔ فلسطین میں ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ عالمی انصاف کی باتیں کرنے والوں کی زبانوں کو تالے لگ چکے ہیں۔ انسانی حقوق کی کھلے عام پامالی اور ان کو نیست ونابود کرکے غزہ پر صیہونی تسلط قائم کرنے کی ناپاک کوشش کی جا رہی ہے۔