• news

بجٹ2024میں مدارس مساجد کو ریلیف دیا جائے:مرکزی علما کونسل

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی علما کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر لاہور میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی نے کی۔اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی، وائس چیئرمین سید سمیع اللہ حسینی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا شبیر احمد عثمانی، سیکرٹری فنانس مولانا حفیظ الرحمن کشمیری، قانونی مشیر میاں محمد طیب ایڈووکیٹ، قاری محمد مشتاق لاہوری، حافظ شعیب صدیق ،مولانا سمیع اللہ عثمانی، مولانا حبیب الرحمن ضیا ،مولانا محمد اعظم فاروق، بیرسٹر محمد افضل ثرا سمیت مرکزی صوبائی عہدیداران اور پنجاب کے40اضلاع کے ارکان شوری نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد متفقہ طور پر اعلامیہ جاری کیا گیا۔ بجٹ2024 میں مدارس مساجد کو ریلیف دیا جائے بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافی ٹیکسز ختم کئے جائیں۔ حکومت پنجاب تمام دینی مدارس اور رفاہی اداروں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے فوری طور پر بلاتفریق این او سی جاری کرے۔چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مبارک ثانی کیس کی سماعت مکمل ہو چکی ہے محفوظ شدہ فیصلے کو جلد سنایا جائے۔ بھارت5اگست2019 کا غیر قانونی اقدام واپس لے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خود ارادیت دے۔یکم محرم الحرام تا 10 محرم الحرام عشرہ فاروق و حسین و عشرہ امن کے طور پر منایا جائے گا۔ماہ اگست کو استحکام پاکستان کے طور پر منایا جائے گا۔ 14اگست کو علما کونسل کے تمام مرکزی صوبائی دفاتر اور مدارس پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن