واقعہ سرگودھا : پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ کے ایڈون سہوترا کی زیر قیادت پر امن مظاہرہ
لاہور(نیوز رپورٹر)واقعہ سرگودھا کیخلاف پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ وسطی پنجاب کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر نائب صدر ایڈون سہوترا کی زیر قیادت پر امن مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر خالد گل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔مظاہرین نے سیاہ لباس پہن رکھے تھے اور ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے جیالے مظاہرین فلک شگاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ وسطی پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا نے کہا کہ وزیر اعظم و وزیر اعلیٰ ہماری مسیحی بھائی نزیر مسح کو انصاف دلائیں، اگر ہمیں اںصاف نہ ملا تو ہم لاہور سے اسلام آباد تک احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر سانحہ جڑانوالہ کے ذمہ داران کو سخت سزا دی جاتی تو سانحہ سرگودھا نہ ہوتا۔