ذیشان ملک کا حکومت کے کامیاب 100 دن مکمل ہونے پر وزیراعلیٰ خراج تحسین پیش
سندر (نامہ نگار) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ذیشان ملک نے حکومت کے کامیاب سو دن مکمل ہونے پر وزیراعلی مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 100 دن میں مختلف منصوبوں کی تفصیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے حکومت کے پہلے 100 دنوں میں ترقی کی حقیقی سمت متعین کر دی ہے۔ وزیراعلی کے ویثرن سے صوبے کا کھویا مقام واپس دلانے کیلئے وعدوں کو تکمیل تک پہنچایا جاسکے گا۔ پہلے 100 دنوں میں عوامی فلاح وبہبود کے درجنوں عوامی منصوبوں پر کام کا آغاز کیا گیا۔ عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے پہلے ٹاسک ’’نگہبان رمضان پیکج‘‘ کو کایا بناکر گڈ گورننس کی مثال قائم کی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر ذیشان ملک نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کوصحت عامہ کی سہولتیں مہیا کرنے کیلئے فیلڈ ہسپتال، کلینک آن وہیل، مفت ادویات ان کی دہلیز پر پہنچائے گی۔ خواتین کی تحفظ کیلئے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن،ڈے کیئر سنٹرسیفٹی اور مریم کی دستک ایپ متعارف کرائی۔ طلباء کیلئے نوازشریف آئی ٹی سٹی کا قیام عمل ای بائیک کی فراہمی،الیکٹرک بسز کا آغازاور لیپ ٹاپ سکیم شروع کی گئی ہے۔