جامعہ نعیمیہ میں300سے زائدجانورذبح کئے جائیں گے:راغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ’’ اجتماعی قربانی‘‘ کے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں۔امسال جامعہ نعیمیہ میں300سے زائدجانور ،گائے،بیل اوراونٹ ذبح کئے جائیں گے۔اجتماعی قربانی کے سلسلے میں مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل بھی دی گئیں ہیں۔ اجتماعی قربانی میں شریک ہونیوالوں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اجتماعی قربانی کیلئے جامعہ نعیمیہ میں گزشتہ ماہ سے ایڈونس بکنک جاری ہے۔ اب تک1ہزر زائد خاندان بکنک کرواچکے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نعیمین ایسوسی ایشن کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماعی قربانی کے تمام امور شریعت محمدی کے عین مطابق ہوں گے۔ صفائی کاخاص خیال رکھاجائے گا۔ شہری قربانی کا جانور خرید تے وقت اس بات کاخاص خیال رکھیں کہ قربانی کیلئے خریداگیا جانور عیب دار نہ ہو۔اس موقع پر نعیمین ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے علامہ ڈاکٹرراغب نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کامنصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اجلاس میں مفتی محمد ندیم قمر نعیمی،مفتی محمد عمران حنفی،مفتی عبدالستار سعیدی،مفتی محمد عارف حسین خورشیدی،علامہ علی رضا صابری،مفتی محمد سبحان ،مولانا محمد سلیم نعیمی،حافظ محمد بلال قادری اورقاری محمد جمیل،حاجی محمدعمران ودیگر نے شرکت کی۔